راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سینئر نائب صدر پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ راولپنڈی سٹی چوہدری کامران نے کہا ہے کہ قیادت نے مجھ پر تیسری بار جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کیلئے میں اپنی تما م تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے تاجروں کی فلاح وبہبود اور پارٹی کے نظریہ کو عام کرنے کیلئے اپنا بھرپور کر دار ادا کروں گا۔ ان خیالت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نوٹیفکیشن تقسیم کے موقع پر تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے نظریہ اور چیئرمین عمران خان کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا موجودہ ملکی صورتحال اور معاشی عدم استحکام سے ملک کو عمران خان ہی نکال سکتے ہیں عوام اب بیدار ہو چکے ہیں آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے۔