آر ایل این جی ٹیرف کی تبدیلی سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،طارق جدون 

Nov 05, 2022


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر طارق جدون نے آر ایل این جی کو مکمل طور پر مسترد کردیا، ٹیرف کی تبدیلی سے مہنگائی کا طوفان آئے گا راولپنڈی سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر طارق جدون نے ریسٹورنٹس کے عہدہ داران کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسٹورنٹ انڈسٹری کے تاجروں کے ساتھ ہم کھڑے ہیں اس موقع پر آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے صدر
 محمد فاروق چوہدری نے کہا کہ ریسٹورنٹس مالکان نے ابھی کرونا وباءکی بندش کے سلسلے میں لئے گئے قرضے اور بلڈنگ کے کرائے کی بھاری رقوم ادا نہےں کی کہ حکومت نے ہمارے اوپر آر ایل این جی کا بم گرانے کا آڈر جاری کر دیا ہے ،چھوٹے ریسٹورنٹ کاروبار بحال نہےں رکھ سکیں گے۔
لاکھوں لوگ بیروزگار ہو جائیں گے۔راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹری کے چیئرمین شیخ ندیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریسٹورنٹ انڈسٹری سے منسلک تاجروں کے مسلے کو فوری سنا جائے، اس موقع پر میٹنگ میں ساجد حسن بٹ سابقہ صدر نے بھی ریسٹورنٹ انڈسٹری کے سوئی گیس کے پرانے ٹیرف کو ایک ہفتے کے شارٹ نوٹس پر ختم کرنے کے غیر قانونی اقدام پر تشویش کا اظہار کیا میٹنگ میں راجہ توحید، نعیم اشرف سینئر نائب صدر، نائب صدر محمد محفوظ،سہیل احمد،فیصل بٹ اور دیگر میٹنگ میں شامل تھے۔فاروق چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو پورے ملک گیر بلخصوص پنجاب میں احتجاج کی کال دیں گے۔ 

مزیدخبریں