راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ3ارشدمحمودقریشی نے کہا ہے کہ بحثیت سیاسی کارکن عمران خان پر ہونیوالے قاتلانہ حملے کی پرزورمذمت کرتا ہوں مگر اس کے ساتھ ساتھ سب کی یہ بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس وقعہ کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس پیپلز کالونی میں اہلیان علاقہ کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ سیاست میں تشدد کا عنصرکسی طور شامل نہیں ہونا چاہیے ،اسد عمرنے جو پریس کانفرنس کرکے ن لیگی قیادت اور ایک ادارے کے افسرپر جو الزامات لگائے وہ قابل مذمت ہیں انہیں اپنے الفاظ واپس لینے چاہیے ۔
عمران خان پرقاتلانہ حملے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، ارشدمحمودقریشی
Nov 05, 2022