راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکےتی ، چوری کی وارداتوں مےں شہری لٹ گئے تھانہ وےسٹرےج کو نواب خان ملک نے بتاےا کہ مےری بہن بچوں کو سکول سے لا رہی تھی پی آئی اے کالونی مےں دو موٹر سائےکل سواروں نے اسلحہ نکال کر اس سے ساڑھے تےن لاکھ روپے مالےتی طلائی زےورات چھےن کر فرار ہوگئے تھانہ پےرودھائی کو محمد رضوان نے بتاےا کہ خےابان سرسےد مےں دو مسلح ڈاکو مےری دکان مےں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے ڈےڑھ لاکھ روپے کی نقدی ، دو موبائل فون اور ڈی وی آر چھےن کر فرار ہوگئے تھانہ نےو ٹاﺅن کو شہرےار احمد نے بتاےا کہ دو مسلح ڈاکو مجھ سے16 ہزار روپے کی نقدی ،موبائل فون چھےن کر فرار ہو گئے تھانہ روات کو محمد کاشف نے بتاےا کہ مےری دکان کے تالے توڑ کر اےک لاکھ48 ہزار روپے کی نقدی ، موبائل فون چوری کرلئے گئے تھانہ صادق آباد کو رےما سرفراز نے بتاےا کہ لےس کی شاپ مےں اےک عورت نے مےرا پرس چوری کرلےا جس مےںڈےڑھ لاکھ روپے کی نقدی ، طلائی زےورات تھے تھانہ وےسٹرےج کو محمد رشےد نے بتاےا کہ دو موٹر سائےکل سوار مجھ سے بےگ چھےن کر فرار ہوگئے جس مےں 25 ہزار روپے کی نقدی ، موبائل فون تھے۔
تھانہ آر اے بازاکومحمد اسجدنے بتاےا کہ ٹنچ بھاٹہ مےں مےرے گھر کے تالے توڑ کر45 ہزار روپے کی نقدی ،ےو پی اےس ، بےٹری ، استری چوری کرلئے گئے تھانہ ائرپورٹ کواسد محمود نے بتاےا کہ ڈھوک منشی مجھ سے گن پوائنٹ پر مجھ سے دس ہزار روپے اور موٹر سائےکل نمبرABU - 1193 چھےن کر فرار ہوگئے تھانہ سول لائن کوقاسم محمود نے بتاےا کہ ضلع کچہری سے مےرا کےری ڈبہ نمبرBRS - 1847 چوری ہوگےا تھانہ گنجمنڈی کوارشد محمود نے بتاےا کہ مےرا رکشا نمبرRIL - 9974 چوری ہوگےا، 5موٹر سائےکل چوری ہو گئے۔