سفاک بیٹے نے ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا


کراچی (نیوز رپورٹر)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سفاک بیٹے نے ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح کراچی کے علاقے گلستان جوہرکے بلاک 17 میں واقع ایک فلیٹ سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور رسیکیو ورکرز نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بیٹا نفسیاتی مریض ہے لیکن فلیٹ کا تنازع بھی چل رہا تھا۔ مقتولہ کی شناخت حاجرہ کشور زوجہ جمیل احمد کے نام سے کی گئی ہے جن کی عمر تقریبا 75 سال تھی۔ فوری طورپر قتل کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...