گورنر سندھ سے پاکستان کونسل آن فارن ریلیشنز کے وفد کی ملاقات

Nov 05, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردارکلیدی اہمیت کا حامل ہے، پوری دنیا اس ضمن میں پاکستان کی قربانیوں سے واقف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کونسل آن فارن ریلیشنز کے وفد جے آر بلوچ اور احسن مختار زبیری سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں مختلف ممالک سے پاکستان کے سفارتی تعلقات، تجارتی و معاشی معاہدوں اور پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈے کو زائل کرنے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، پاکستان خطہ کا اہم ترین ملک ہے، جسے دنیا نظر انداز نہیں کرسکتی ۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دنیا میں امن کے لئے بے شمار جانیں قربان کی ہیں۔ 

مزیدخبریں