کراچی (نیوز رپورٹر)جماعت غربااہلحدیث پاکستان کے تحت 2 روزہ پیغام مصطفےٰ‘ پیغام پاکستان کانفرنس ہفتہ 5 نومبر کو مرکز اہلحدیث بنس روڈ اور اتوار6 نومبر کو جامعہ ستاریہ الاسلامیہ گلشن اقبال میں امیر جماعت غربااہلحدیث پاکستان و ریئس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ حضرت مولانا عبدالرحمن سلفی کی زیر امارت ہوگی۔ جماعت غربا اہلحدیث پاکستان کے مرکزی پریس سیکرٹری حشمت اللہ صدیقی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمران احمد سلفی نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ کانفرنس میں ملک بھر سے جید علما کرام شرکت کر رہے ہیں کانفرنس کی صدارت مدیر جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناپروفیسر حافظ محمد سلفی کرینگے خصوصی خطابات میں مہمان علماکرام علامہ اسحاق اوکاروی،شیخ الحدیث مولانا محمو احمد حسن ،خطیب پاکستان مولانا قاری خلیل الرحمن جاوید، مولانا مفتی انس مدنی،مولانا ابرہیم بھٹی،علامہ ڈاکٹر عامرعبداللہ محمدی، علامہ عبدالخالق آفریدی،مولانامفتی عبدالوکیل ناصر ، مولانامفتی صہیب شاہد،مولانا ابرہیم جوناگڑھی سمیت دیگر علما کرام کثیر تعداد میں خطاب کرینگے۔
جماعت غربااہلحدیث
جماعت غربااہلحدیث کے تحت پیغام مصطفےٰ پیغام پاکستان کانفرنس آج اور کل ہوگی
Nov 05, 2022