حیدرآباد(بیورو رپورٹ) شہید صحافی ارشد شریف، شہید صحافی عزیز میمن،صحافی اجئے کمار لالوانی،صحافی صدف نعیم اور کراچی مچھر کالونی میں دو نوجوانوں کی شہادت پر مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد کی جانب سے پریس کلب حیدرآباد پر قل خوانی کا اہتمام اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔شہداءکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہداءکے لواحقین سے اظہارِِ تعزیت کی۔رفیق مگسی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد بدقسمتی سے قلم کاروں کی اس طرح شہادت ناقابل برداشت ہیں۔مسلم لیگ فنکشنل مطالبہ کرتی ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنائی جائے اور شہید صحافیوں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ۔مظاہرے میں شرکت کرنے والے حاجی نیاز احمد ساند،عبدالحلیم درس،فقیر اکبر گاہوں،لالا معشو خان،ماجد شاہ،غلام مصطفی میمن،عمران راجہ قریشی،نوید اقبال آرائیں،لالا حمید،پریل بھرگڑی،دلشاد میمن،شہبازشیخ،وجاہت،حسنین،عمران قریشی،غلام فرید چاچڑ،نصیر عباسی،سجاد ملاح رفیق ملاح،مشتاق چانڈیوں،جہانزیب،فہیم شیخ، رانو مل،نعیم پٹھان،جمعو،شبیر چانڈیوں۔محمد علی شاہ،عبدالستار گورڑ،نادر شاہ،ندیم مگسی،سلمان،ربنواز،بلال زئی،حارث انصاری،جنید مغل،امام ڈنو شاہ،شارق،ودیگر کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مسلم لیگ فنکشنل