ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سٹی صدر سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان ایک آ زاد اسلامی جمہوری ملک ہے عمران خان اگر حقیقی آزادی کے خواہاں ہیں تو وہ مظلوم کشمیریوں کو حقیقی آ زادی دلانے کے لیے مقبوضہ کشمیر کا رخ کریں قوم کا وقت ضائع نہ کریں۔
سلطانہ شاہین نے مزید کہا کہ جس آ ئی ایم ایف کے ساتھ عمران خان نے سخت معاہدے کرکے قوم کو معاشی غلامی کے شکنجے میں جکڑ دیا ہے آ ج موجودہ حکومت اس معاشی غلامی سے نجات دلانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔