حملے کا لیگی رہنما¶ں پر الزام کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف‘ خواتین رہنما

Nov 05, 2022


ملتان (سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ملتان کی ضلعی صدر روبینہ خلیل ،جنرل سیکرٹری خولہ امجد ،سیکرٹری انفارمیشن مدیحہ شیخ ،ماریہ علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور تانگہ پارٹی کی جانب سے لانگ مارچ پر حملے کا ن لیگ کے رہنماو¿ں پر الزام عائد کرنا کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے جب پی ٹی آئی کے اپنے ہی سابق رہنما فیصل واڈا نے لانگ مارچ کے حوالے سے جن پریشان کن صورتحال کا اظہار کیا تو پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت ق لیگ کی حکومت کو لانگ مارچ کی سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کرنے چاہیے تھے عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ افسوسناک لیکن اس واقعہ کی اعلی سطح پر انکوائری کی جائے اور اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔

مزیدخبریں