ملتان ( سپیشل رپورٹر ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے بزرگ شہر یوں اور پنشنروں کی طر ف سے قو می بچت کے مرا کز کے خلاف کثیر تعداد میں شکا یات مو صول ہو نے پر از خود نو ٹس لیتے ہو ئے اپنے تمام علاقائی دفاتر کے ایڈوائزر اور ریجنل ہیڈ کو ہدایات جاری کی کہ وہ نیشنل سیونگ کے مختلف مرا کز کے دورے کر کے وہاں موجود شہر یوں کی شکایات سن کر انتظامیہ کو مو قع پر ان کے ازالے کی ہدا یات دیں۔اس ضمن میں ملتان کے ریجنل ہیڈ محمود جاوید بھٹی نے اپنی ٹیم ایڈوائزر چوہدری عبدالحمید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمود خان مہے کے ہمراہ نیشنل سیونگ کے سینٹرز کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود عام لوگوں اور متا ثر ین سے گفتگو کر کے ان کے مسا ئل دریا فت کئے اور انہیں موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے اس کے بعد انہوں نے ڈائریکٹر قومی بچت ملتان اور اعلیٰ افسران سے میٹنگ بھی کی تاکہ بزرگ شہر یوں اور پنشنروں کی شکا یات کے ازالے کے لئے متفقہ لا ئحہ عمل تر تیب دیا جا سکے۔ معا ئنہ ٹیم نے اپنے دورے کی مکمل رپورٹ مرتب کر کے وفاقی محتسب پاکستان کو ارسال کر دی ہے۔
ایڈوائزر وفاقی محتسب کا نیشنل سیونگ سنٹرز کا دورہ‘ لوگوں کے مسائل سنے
Nov 05, 2022