لاہور (نوائے وقت رپورٹ)افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے برسر اقتدار آنے اور ملک کی معاشی صورت حال کے پیش نظر افغان عوام میں سابق حکومت کے دور کی کرنسی پر عدم اعتماد بڑھتا جارہا تھا۔طالبان حکومت نے ملک میں کرنسی کے حوالے سے بڑھتی بے چینی کے مدنظر نئے کرنسی نوٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا۔افغانستان کے مرکزی بینک (دا افغانستان بینک) کے ترجمان حسیب اللہ نوری نے کہا کہ نئے کرنسی نوٹ ملکی ضروریات اور بینک کی پالیسیوں کے تحت مارکیٹ میں بتدریج شامل جب کہ پرانے کرنسی نوٹ اٹھائے جائیں گے۔پرانے کرنسی نوٹ کے حوالے سے مقامی ماہپرین اقتصادیات نے کہا کہ مرکزی بینک کی پالیسی کے تحت جمع کئے گئے پرانے نوٹ نذر آتش کردیئے جائیں گے۔گزشتہ برس اگست میں طالبان کے افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک کو سنگین معاشی مسائل کا سامنا ہے۔ افغانستان کے غیر ملکی بینک اکاو¿نٹ بند ہیں جب کہ اگغانستان کے بینک کسی بھی قسم کا لین دین کرنے سے قاصر بھی ہیں، جس کی وجہ سے انہیں بین الاقوامی امداد بھی نہیں مل پا رہی۔
طالبان حکومت نے ملک میں نئے کرنسی نوٹ جاری کردیئے
Nov 05, 2022