لودھراں ( خبر نگار نمائندہ نوائے وقت ) ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین رانا محمد فاروق خاں نے سی ای او ایجوکیشن شہناز چودھری سے ملاقات کی شہناز چودھری نے ضلعی صدر کو یقین دلایا کہ پی ایس ٹیز سائنس کی بطور ای ایس ٹی سائنس اور ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی پروموشن کے اہل اساتذہ کرام کی پروموشن کے آرڈرز بہت جلد کردیے جائیں گے تمام ڈیپارٹمنٹل کارروائیوں کو بہت جلد مکمل کر لیا جائے گاانہوں نے اساتذہ کرام کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے خصوصی احکامات جاری کئے۔