لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے مریضہ جاں بحق، ورثاءکا احتجاجی مظاہرہ 

Nov 05, 2022


 چوک سرورشہید (نامہ نگار) لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے زچگی کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں داخل مریضہ جاں بحق، ورثاءکا احتجاجی مظاہرہ تفصیل کے مطابق چوک سرورشہید کی مبینہ طور پرہائشی آسیہ بی بی کو زچگی کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرورشہید لایا گیا ۔تو ہسپتال میں موجود لیڈی ڈاکٹر نے چیک کرنے کے بعد کہا کہ اسکا آپریشن ہوگا ۔ اور اسے فوری آپریشن تھیٹر میں داخل کرادیاگیا ۔ محمد رمضان نے بتایاکہ نئی تعینات لیڈی ڈاکٹر سے پہلا آپریشن کرایا گیا ۔ اور اس نے زچگی کے بعد جلدی جلدی ٹانکے لگادئے لیکن خون بند نہ ہوا ۔ لیکن ڈاکٹرکو بتانے کے باوجود اس نے چیک نہ کیا اور پہلا آپریشن کرنے پر سارے ڈاکٹرز اکٹھے ہوکر مٹھائی کھانے لگے ۔مریضہ کے ساتھ جانے والی خاتون گلزاراں نے بتایاکہ پورے کمرے میں خون دیکھا بسترخون سے بھرا دیکھا ۔ اور ڈاکٹروں سے فریاد کی تو پھر ڈاکٹر کمرے میں دوڑے اور اس وقت تک مریضہ بے ہوش ہوچکی تھی ۔ان لوگوں نے کہا کہ نشتر لے جاﺅ ۔ رمضان نے بتلایا کہ پیسے مانگ کر ایمبولینس پرائیویٹ کرائی ، نشتر پہنچے تو وہاں کے ڈاکٹرز نے دیکھتے ہی کہا کہ کس قصائی نے آپریشن کیا ہے ۔ نشتر میں کچھ ہی دیر بعدزچہ نے دم توڑ دیا۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر نصرت رحمان نے کوئی بھی موقف دینے سے انکار کردیا ۔محمد رمضان نے اعلیٰ حکام کو تحریری درخواستیں بھی ارسال کی ہیں ۔
مریضہ جاں بحق

مزیدخبریں