جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت ) محکمہ زراعت جہانیاں کے زیر اہتمام نواحی چک نمبر 139 دس آر جدید میں گندم،کینولا کی کاشت اور سموگ سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے فارمر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے بھر کے کسانوں نے شرکت کی، کاٹن انسپکٹر حافظ شاہد جاوید نے گندم کی کاشت اور پیداواری ٹیکنالوجی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، کینولا پروڈکشن ٹیکنالوجی اور ملک میں تیل کے بیج کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔
گندم، کینولہ کی کاشت کے حوالے سے چک نمبر 138 دس آر میں فارمر میٹنگ
Nov 05, 2022