جودھ پور (نمائندہ خصوصی)سائلین کو بروقت میرٹ پر انصاف مہیا کریں گے،امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے گشت کے نظام میں بہتری لا رہے ہیں،جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے،عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے پولیس نظام بہتر ھوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی کبیروالا عبدالرحیم لغاری نے گذشتہ روز جامعہ غوثیہ شمس القرآن بارہ میل میں کھلی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کیا اس موقع پر انہوں نے عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ ایس ایچ او کو ہدایات جاری کیں،اس موقع پر جماعت اہلسنت خانیوال کے رہنما قاری شان محمد قادری اور حافظ عطاءالرحمن قادری ودیگر لوگ بھی موجود تھے۔
عوام تعاون کرے پولیس نظام بہتر ھوجائے گا: ڈی ایس پی کبیروالا
Nov 05, 2022