راولپنڈی (جنرل رپورٹر)چیئرمین فیڈرل تعلیمی بورڈ قیصر عالم نے مختلف شہروں اور تعلیمی بورڈز میں اپنے لیکچرز کے ذریعے ایس ایل او کے مطابق پیپر سیٹنگ اور دو سالانہ امتحانات کے متعلق اپنے ادارے کی پالیسی واضح کی،ماہر تعلیم عرفان طالب اور اپسما راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان نے ان کی پالیسی وضاحت کا خیر مقدم کیا ہے اور اس بات پر مسرت کا اظہار کیا ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے تکرار کے ساتھ مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ بورڈ کے امتحانات کے طریقہ کار کو جدت دی جائے اور ترقی یافتہ دنیا کے شانہ بہ شانہ چلا جائے، چیئرمین قیصر عالم نے سال میں دو امتحانات، کوئی سے دو، دو، چار چار مضامین منتخب کرنے، اور اضافی مضامین جیسے پری میڈیکل کا سٹوڈنٹ میتھ کا امتحان بھی دے سکے گا ۔
اور اس کے علاوہ بھی کوئی سے اضافی مضامین کا امتحان دے سکے گا۔ یوں بیالوجی پڑھنے والا طالب علم میتھ کا اضافی امتحان پاس کر کے میڈیکل اور انجینئرنگ دونوں یونیورسٹیز میں داخلے کا اہل ہو جائے گا،کوئی بھی طالب علم اپنے پرچے دیکھ سکے گا تاکہ اسے اس کی کارکردگی معلوم ہو سکے۔