ٹرانسپورٹروں کو ہرطرح سے امن فضا مہیا کریں گے،سید آغا سمیع اللہ شاہ 


بولان(این این آئی)آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر وقبائلی رہنما کونسلر ملک ساجد خان بنگلزئی نے ڈپٹی کمشنر کچھی آغا سمیع اللہ شاہ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں چارج سنبھالنے پر مبارکباد اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر کچھی سید آغا سمیع اللہ شاہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو ہرممکن طور پر امن امان کی فضا مہیا کرینگے ۔ضلعی انتظامیہ کچھیکی تمام ترجیحات علاقے میں دیر پا امن کی بحالی ‘ حائل تمام رکاوٹوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ انہوں نے کہا بولان قومی شاہراہ کے حوالے سے ٹرانسپورٹرز کے تحفظات کے خدشات درست ہیں ضلعی انتظامیہ بولان میں ٹریفک کی روانی کا تسلسل جاری رکھنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے‘پھر بھی ابھی کچھ وقت لگے گا کیونکہ سڑک کے اطراف میں تنگی پہاڑی سلسلہ ہونے کی وجہ سے دشواریوں کا سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن