چیف فائر آفیسر ایم سی عبدالحق کاکوزئی کی والدہ کی وفات پر تعزیت جاری


کوئٹہ( این این آئی)مرحوم امیر حمزہ کاکوزئی کی بیوہ،چیف فائر آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ عبدالحق کاکوزئی،ڈاکٹر شاہ ولی کاکوزئی،علاو الدین کاکوزئی ،ضیاء الحق کاکوزئی کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کا سلسلہ قلعہ عبداللہ میں جاری ہے ،گزشتہ روز بھی ڈاکٹر شاہ ولی کاکوزئی اور چیف فائر آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن عبدالحق کاکوزئی سے سیاسی ،قبائلی شخصیات،بیوروکریسی،میٹروپولیٹن کے ملازمین، ملازم تنظیموں کے قائدین ،عہدیداران،کارکنان اور علاقے کے معتبرین کی ایک بڑی تعداد نے فاتحہ خوانی اور تعزیت کی ،دریں اثنا پشتونخواہ میپ کے رہنمائوں نے بھی مرحومہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا مغفرت کی ،یاد رہے کہ کل سے چیف فائر آفیسر اپنی والدہ کی فاتحہ خوانی کوئٹہ میں اپنی رہائش گا ہ جی او آر کالونی میں لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن