الیکٹرک نے بجلی کاٹ کر زمینداروں کو نان شبینہ کامحتاج بنا دیا :مولانا غلام قادرقاسمی

Nov 05, 2022

اوتھل (این این آئی ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر وامیر جمعیت علماء اسلام ضلع لسبیلہ مولانا غلام قادرقاسمی، سینئر نائب امیر مولانا مفتی محمد نعیم رونجھو،سیکرٹری جنرل مولانایعقوب ساسولی ودیگرنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیلہ میں25 جولائی کے سیلاب اور بارشوں سے کاشتکاروں کا کروڑوں کا نقصان ہوا ۔اب 3 ماہ سے کے الیکٹرک نے زمیندار وں کی بجلی کاٹ کر زمیندار طبقے کو نان شبینہ کامحتاج بنا دیا ہے‘ لوگ پینے کے پانی سے محروم ہیں ۔ضلعی انتظامیہ زمیندار وں کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کوپابندکریکہ وہ زمینداروں کے جائز مطالبات کو فوری طور پرتسلیم کرے۔

مزیدخبریں