شہباز شریف کا دورہ چین خوشحالی کی ایک نئی سحر کا آغاز ہے:عمر سرفراز 

Nov 05, 2022


لاہور(کامرس رپورٹر) ایگزیکٹو بورڈ ممبر پیاف عمر سرفراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا دورہ چین خوشحالی کی ایک نئی سحر کا آغاز ہے۔ پاک چائنہ اقتصادی راہداری پر کام کا پھر سے آغاز ملکی خوشحالی کیلئے خوشگوار کڑی ہے۔ پاکستان کی ترقی خوشحالی کے سنگ میل میں سی پیک کی انتہائی اہم نوعیت کا تاریخی منصوبہ ہے۔ پاکستان اور چائنہ کی معاشی شراکت داری کا یہ شاہکار منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا۔ ترقی خوشحالی کے ایک نئے سفر کا راستہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور سے ہوکر گزرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت معاشی حالات کو آسان اور تاجر دوست بنیادوں پر تشکیل دے تو مسائل کا حل ممکن ہے۔ قوم محنت عزم اخلاص اور ایمانداری سے بحرانوں کے سامنے ڈٹ جائے تو کامیابی یقینی ہے۔ قومی اتفاق رائے یکجہتی کی فضاء اور سازگار ملکی حالات پاکستان کو دنیا کے مضبوط معاشی حیثیت کے ہم پلہ کھڑے کرنے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔

مزیدخبریں