گوجرانوالہ(نمائند ہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبر کے صدر شیخ فیصل ایوب،سینئر نائب صدر حمیس گلزار مغل اور نائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ بیان میں وزیر اعظم اوروزیر اعلیٰ پنجاب کی توجہ گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کے دیرینہ مطالبے گوجرانوالہ موٹروے لنک کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ چیمبر نے موٹروے لنک کے حوالے سے فائل ورک تقریباً مکمل کر دیا ہے جبکہ موٹروے لنک کے منصوبے پر متعدد بار متعلقہ اداروں سے میٹنگز بھی ہوچکی ہیں گوجرانوالہ بزنس کمیونٹی کا یہ جائز مطالبہ ابھی تک التواء کا شکار کیوں ہے سمجھ سے بالا تر ہے۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی حکومت کو اربوں روپے ٹیکس ادا کر کے ملکی خزانے کو مستحکم کر رہی ہے جبکہ گوجرانوالہ کو ابھی تک موٹروے لنک نہ دینا سراسر زیادتی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کیلئے موٹروے لنک انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کے پی کے اور اس سے ملحقہ علاوہ کے خریدار گوجرانوالہ کو موٹروے لنک نہ ہونے کے باعث دیگر شہروں کا رخ کرتے ہیں جس سے گوجرانوالہ کی پیدواری مصنوعات شدید متاثر ہوتی ہیں اس کے علاوہ جی ٹی روڈ کی خستہ حالت کی وجہ سے بھی گوجرنوالہ کو موٹروے لنک دینا وقت کی اشد ضرورت ہے۔لہٰذا انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ گوجرانوالہ کی صنعتی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر موٹروے لنک کے منصوبے پر کام شروع کروایا جائے ۔
گوجرانوالہ کوموٹروے لنک نہ دینا سراسر زیادتی کے مترادف ہے:شیخ فیصل ایوب
Nov 05, 2022