گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈی سی کالونی کے انتخابات میں محافظ گروپ مضبوط امیدواران انتخابی میدان میں اتارے گا مضبوط پوزیشن اور اچھی شہرت کے حامل امیدواران کے چنائو کیلئے کمیٹی فیصلہ کرے گی محافظ گروپ اپنے منشور سے ووٹرز کو آگاہ کرے گا۔ ان خیالات کا اظہارڈی سی کالونی کے نئے تیسرے محافظ گروپ کے پہلے اجلاس سے سینئر سیاسی رہنما خواجہ محمد صالح ،ضیا اللہ عرفانی ،سابق ایگزیکٹو ممبرمحمد ادریس ڈار ،عامر یعقوب وڑائچ ،امتیاز ساہی، رانا نعیم الرحمان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ محافظ گروپ حقیقی معنوں میں ڈی سی کالونی کے مکینوں کے حقوق اور نظریات کی حفاظت کرے گاڈی سی کالونی سوسائٹی میں کرپشن سکینڈل کو بے نقاب کریں گے اور انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے مخالفین کی لوٹ مار کا حساب لیں گے محافظ گروپ کے امیدواران کے انتخاب کیلئے تمام سرکردہ شخصیات اور مکینوں کو اعتماد میں لیا جائے گا غیر متنازعہ انتخابی پینل تشکیل دیں گے جس میں سب کی مشاورت ہوگی ۔