ایشین انٹرنیشنل اوپن تائیکوانڈو ،3قومی خواتین ایتھلیٹس  فائنل  میں


کراچی(اسپورٹس رپورٹر)چوتھی کومبیکس ایشین انٹرنیشنل اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں  پاکستان کے شاہ زیب خان نے  مردوں کی54 کلوگرام کیٹیگری میں قازقستان کے زاووخیرخون اسلاموف کو 2-0 سے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا جبکہتیسرا کانسی کا تمغہ خالد مہدی (مصر) جبکہ چوتھا کانسی عمر شرقی (مصر) کے نام رہا-63 کلوگرام (مرد) کے فائنل میں ایران کے فرزان فلاح نے یو اے ای کے زکریا غالی کو 2-0 سے ہرا کر گولڈ میڈل جیتا۔ قبل ازیں تین خواتین پاکستانی ایتھلیٹس نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔49 کلوگرام کے سیمی فائنل مقابلے میں پاکستان کی فاطمء الزہرہ نے برطانیہ کی ایلیسیا شاہ کو ، ملیشا علی نے قازقستان کی ابسینوا جبکہ57 کلوگرام کے سیمی فائنل میں پاکستان کی نور رحمان نے ہم وطن یمنا کو 2-0 سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔مردوں کے -58 کلوگرام کے سیمی فائنل میں قازقستان کے اسرائیلوف نے پاکستان کے ہارون خان کو ہرا کر گرینڈ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا- مصر کے محمد خطاب نے عمان کے الہاشمی علی کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ۔ ایران کے محمد عامر نے پاکستان کے محمد ادریس کو68 کلوگرام کے سیمی فائنل مقابلے میں ایران کے محمد صادق نے قازقستان کے نجم الدین کو 2-0 سے جبکہ مصر کے تمیر عبدالمنعم نے قازقستان کے ایلدار بریمے کو 2-1 سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

ای پیپر دی نیشن