پاکستان بھارت کرکٹ تعلقات کی راہ میں رکاوٹ سیاستدان: این چیپل


کراچی(اسپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کے سابق کپتان ایئن چیپل نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کرکٹ تعلقات کی راہ میں رکاوٹ سیاستدان ہیں۔ میلبورن سے بہتر ہے پاکستان بھارت سیریز پاکستان یا بھارت کے گراؤنڈز پر ہو۔ دونوں ملکوں کے کھلاڑی آپس میں اچھی طرح ملتے ہیں اور پاکستان میں عوام بھی کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔کرکٹ مختلف ملکوں کے لوگوں کو قریب لاتی ہے، میرے پاکستان کے کرکٹرز سے اچھے تعلقات رہے۔ انتخاب عالم سے آج بھی رابطہ ہے، ہم فیلڈ پر مخالف لیکن فیلڈ سے باہر اچھے دوست ہوا کرتے تھے، کرکٹ سے محبت نے ہم سب کو ایک دوسرے کے قریب رکھا تھا۔ پاکستان نے جس طرح جنوبی افریقہ سے کھیلا، اس ٹیم کو ایسا ہی کھیلنا چاہیے، بھارت کیخلاف میچ میںپاکستانی کھلاڑی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے تھے۔ زمبابوے سے ہارنا، بھارت کیخلاف بوکھلانا پاکستان جیسی باصلاحیت ٹیم سے ایسی توقع نہیں ہوتی۔ پہلے لگا کہ پاکستان اور بھارت سیمی فائنل کھیلیں گے، اب جنوبی افریقہ کا چانس ہے۔
 بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے بہترین بیٹر ہیں اور وہ فنکارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہیں۔ اس وقت ہر کسی کا ٹی ٹونٹی کی جانب جھکاؤ ہے، دنیا بھر میں ہونے والی لیگز کرکٹ کی بہتری نہیں، پیسہ بنانے کیلئے ہیں، اچھے کرکٹر کا لیگ کیلئے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنا مناسب رویہ نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...