گورنمنٹ کمپرہینسوا سکول‘ حیدرآباد ڈسٹرکٹ کی چیمپئن بن گئیq



کراچی(اے پی پی)گورنمنٹ کمپرہینسو سکول انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ حیدرباد ڈسٹرکٹ کی چیمپئن بن گئی، شیراز خان کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور حکومت سندھ کے تعاون سے جاری سندھ  انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ حیدرباد ڈسٹرکٹ کے فائنل میں گورنمنٹ کمپر ہینسو سکول نے غلام حسین ہدایت اللہ سکول کو تین وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس موقع پر سی ای او سندھ محمود حامد، جی ایم کرکٹ سندھ راحت علی شاہ،پی سی بی ٹیلنٹ اسکائوٹ کے رکن احمر سعید، ارشاد علی مخدوم اور عقیل احمد بھی موجود تھے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج لطیف آباد میں کھیلے گئے میچ میں غلام حسین ہدایت اللہ سکول کی ٹیم 126رنز بناکرآئوٹ ہوگئی۔ سیف اللہ نے 55 اورایم حسان نے 31رنز بنائے۔  جواب میں فاتح ٹیم نے ہدف 7 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔
 ایم یوسف 37رنز ناٹ آئوٹ اور نور حبیب نے 19رنز بنائے۔ ایم نبیر نے 3اور حسیب اللہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ بیسٹ بیٹسمین اور پلیر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ سیف اللہ کو دیا گیا۔ شیراز خان بہترین بولر اور ایم کیف بہترین وکٹ کیپر قرار پائے۔

ای پیپر دی نیشن