لانگ مارچ پر حملہ ہمارے حوصلے توڑ نہیں سکتا:تشکل عباس، محمود الحسن

قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)  تحریک انصاف قلعہ دیدار سنگھ پی پی54کے امیدوار چوہدری تشکل عباس وڑائچ،سابق سٹی صدر محمود الحسن ککے زئی نے کہا ہے کہ قائد تحریک انصاف عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے قاتلانہ حملے کیخلاف تحریک انصاف قلعہ دیدار سنگھ کی احتجاجی ریلی سے دوران خطاب کیا ۔انہوں نے کہاکہ عوام کا جوش و جذبہ دیکھ کر یہ ثابت ہو رہا ہے کہ عمران خان کو کوئی ہرا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ پر حملہ ہمارے حوصلے توڑ نہیں سکتا'عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے اگر کوئی اسے کراس کرے گا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے اور نہ ہی یہ ملک چل سکے گا۔اس موقع پر حافظ علی رضا،رحمن ارشد مہر،فیاض بٹ،لالہ اشفاق، عمران چغتائی،شیخ ذکی کپور، سید نجف شاہ،اعزاز حسن ،ڈاکٹر عثمان،وقار ضیاء گوندل، اسلم چغتائی ککے زئی سمیت سینکڑوں افراد ریلی میں شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...