ننکانہ صاحب(نامہ نگار)باباگورونانک دیو جی کے 553 ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے ضلعی ہیڈ کوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122ننکانہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں تمام ریسکیو افسروں نے شرکت کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بابا گورونانک دیو جی کے 553ویں جنم دن کی تقریبات پر ریسکیو 1122 کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات اور ایمرجنسی کور پلان کاجائزہ لیا۔لیتے ہوئے ڈیوٹی پلان ترتیب دیکر تمام ریسکیو سٹاف اور افسروں کو ڈیوٹیاں سونپ دی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر اکرم پنوار نے بتا یا کہ بابا گورونانک کے 553 ویں جنم دن کی تقریبات کے دوران200ریسکیو رزاور افسران تعینات کئے گئے ہیں مرکزی گوردوارہ جنم استھان و دیگر گوردواروں میں 10 ایمبولینسز،3 فائر وہیکلزاور14 موٹر بائیک ریسکیو سروسزموجود ہونگی ۔