عمران خان پر حملہ آور اور سہولت کار انجام سے بچ نہیں پائیں گے:سیٹھ عبدالرب

کامونکی(نمائندہ خصوصی)عمران خان پر قاتلانہ حملہ بزدلانہ فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے حملہ آور اور اس کے سہولت کار انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 57 سیٹھ عبدالرب عدنان ،سابق ناظم چوہدری گلفام ورک نے اپنے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان پرحملہ انتہائی افسوسناک ہے ملک عدم برداشت کا متحمل نہیں ہوسکتا یہ پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش ہے جسے ناکام بنانے کیلئے اب پوری قوم کوعمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، عمران خان کا آزادی مارچ اب ملک گیر تحریک کی شکل اختیار کرچکا ہے،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے ان سے عمران خان کی عوام میں مقبولیت اور لانگ مارچ کی سختی برداشت نہیں ہوئی تو عمران خان کی آواز کو دبانے کیلئے دہشت گردانہ اور بزدلانہ حرکات شروع کردیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...