گالی گلوچ اورعدم برداشت سے معاشرہ انارکی کی طرف جائے گا:غلام عباس 

Nov 05, 2022


گوجرانوالہ(نمائند ہ خصوصی )کالم نگار‘ افسانہ نویس غلام عباس نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک کے اجتماعی مفاد کو مد نظر رکھا جائے‘ سیاستدان ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے کی بجائے ملکی مسائل حل کرنے کیلئے مل بیٹھ کر کام کریں تاکہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے خلاف بات کرتے ہوئے شائستگی کا دامن ہر گز ہاتھ سے نہ جانے دیں‘ گالم گلوچ اورعدم برداشت سے معاشرہ انارکی کی طرف جائے گا جس کے ہم متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کا احساس اور رواداری انسانیت کی پہچان ہیں اور انہی جذبوں سے معاشرے استحکام حاصل کرتے ہیں۔ اگر ہم ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا جذبہ پیدا کرلیں توپاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ۔

مزیدخبریں