رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت) رائے ونڈ شہر کی اہم اور مصروف ترین شاہرائیں سندر روڈ،ریلوئے روڈ،مانگا روڈ طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ مانگا روڈ،روسہ بھیل اور اڈا تالاب سرائے کے مقام پر انتہائی خستہ حالی کا شکار ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام معطل رہتا ہے حکومت کی جانب سے رائے ونڈ کی خستہ حال 10سڑکوں کی تعمیر کا اعلان کیا گیا تھا ان میں سے صرف 2سڑکیں مرمت ہوئی ہیں۔ مذہبی حلقوں نے ریلوئے روڈ کے پیچ ورک کا فوری مطالبہ کیا ہے۔