لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی سابقہ رکن قومی اسمبلی و صدر کینٹ ٹاؤن روبینہ جمیل نے پارٹی چیئرمین عمران خان اور قائدین پر لانگ مارچ کے دوران حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ شہباز شریف اور رانا ثنا فوری مستعفی ہو شہباز شریف اور رانا ثناء کان کھول کر سن لو کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کے کارکنان گھبرانے اور ڈرنے والے نہیں عمران خان بہادر ،دلیر اور نڈر لیڈر ہیں 22 کروڑ پاکستانی عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ قوم کی دعاؤں کے نتیجے میں حملے میں عمران خان کی جان بچی ہے جس پرشکر ادا کرتے ہیں سیاست میں تشدد کی روایت ن لیگ نے قائم کی ہے۔
اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں عمران خان دلیر اور نڈر لیڈر ہیں:روبینہ جمیل
Nov 05, 2022