گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر سابق وزیر اعظم عمران خان،چوہدری محمد احمد چٹھہ اور دیگر پر قاتلانہ حملہ کے خلاف جمعہ کے اجتماعات میں احتجاج کیا گیا اور مذمتی قراردادیں منظور کرائی گئیں،چئیرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے میں ملوث اصل کرداروں کو بے نقاب کرکے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مفتی محمد حسیب قادری،مفتی محمد کریم خان،حافظ محمد منشاء قادری،قاری امتیاز احمد سلطانی،قاری عبدالغفار سیالوی،قاری خالد محمود کیلانی،علامہ محمد عمر صدیقی،حافظ عدیل عارف،عمر سلیم گجر،ارشد جاوید مصطفائی،محمد اکرم رضوی،ملک بخش الٰہی،حاجی غلام فرید کیلانی اور دیگر نے کہا کہ ملک میں مفادات کی سیاست نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ،سیاسی افراتفری اور دھشت گردی ملکی سالمیت کیلئے زہر قاتل ہے ۔