عمران خان پر قاتلانہ حملہ سوچی سمجھی سازش ہے: ملک اقبال 

Nov 05, 2022


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر حاجی ملک محمد اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان پر کیا گیا قاتلانہ حملہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کے تانے بانے وفاقی حکومت سے ملتے ہیں ملزم کا اعترافی بیان نا قابل قبول اور ناقابل ہے گولیاں چلانے والا اکیلا نہیں تھا جس کے شواہد واضح ہیں ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے والے نہیں عمران خان اپنے آخری سانس تک ملکی حقیقی آزادی و خود مختاری کی جدوجہد کرتے رہیں گے، اپنے ایک بیان میںحاجی ملک اقبال نے کہا کہ عمران خان پر حملہ نے وفاقی حکومت کے مذموم عزائم بے نقاب کردیئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ قاتلانہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے ورنہ ہم انصاف کے حصول کیلئے آواز بلند کریں گے اور ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچائے جانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ 

مزیدخبریں