سابق وزیراعظم پر حملہ قابل مذمت معاشرہ تقسیم ہوگیا:شجاع الدین شیخ 


لاہور(خصوصی نامہ نگار )تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ پاکستان میں سیاسی کشیدگی اب ذاتی جنگ کی حیثیت اختیار کر چکی ہے اور ہمارا معاشرہ بْری طرح تقسیم ہوگیا ہے جو بہرصورت ایک المیہ ہے۔قرآن اکیڈمی لاہور میں انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ پر دہشت گردی کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے پرامن احتجاج اور جائز اظہارِ رائے، چاہے کہیں بھی ہو، اسے تشدد کے ذریعے دبانے کی کوشش کی مذمت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...