پیپلزپارٹی نے ہمیشہ تشدد کی سیاست کی حوصلہ شکنی کی :حاجی فلک شیر 


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پیپلزپارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ ڈویژنل نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ ،ضلعی سینئر نائب صدر چودھری خالق عزیز ورک ،سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی ، کاشف گیلانی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر ہونیوالی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ تشدد کی سیاست کی حوصلہ شکنی کی ہے عمران خان سے سیاسی اختلاف ضرور ہے مگر کسی غیر جمہوری اور غیر اخلاقی واقعہ کی کسی صورت حمایت نہیں کی جاسکتی ایسے واقعات سے جمہوریت کمزور ضرور ہوتی ہے جو کہ ملک کو کمزور اور تقسیم کرنے کے مترادف ہے پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لانگ مارچ کے شرکاء پر ہونیوالی فائرنگ پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فوری نوٹس لینا چاہیے بالخصوص یہ واقعہ پنجاب حکومت کی نااہلی اور نالائقی کا بھی ثبوت ہے جو لانگ مارچ کے شرکاء کو موثر سیکورٹی فراہم نہ کرسکی ان خیالات کااظہارانہوںنے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن