گکھڑمنڈی(نامہ نگار)پی ڈی ایم کی آئینی و قانونی حکومت وزیرآباد میں عمران خان کے لانگ مارچ پر ہونے والے فائرنگ کے واقعہ پر سیاست نہیں کریگی بلکہ جمہوری روایات کا پاس کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی جاتی ہے ان خیالات کا اظہارسابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں اظہر حسن ڈار ، پیپلزپارٹی کے راہنما سابق ایم پی اے میاں سعود حسن ڈار ،لیبر بیورو تحصیل وزیرآباد کے صدر محمد اقبال بٹ ، پیپلزپارٹی کے ڈویژنل فنانس سیکرٹری مشتاق احمد بادل، نائب صدر میاں سعید احمد، ضلعی نائب صدر مبین احمد خاںنے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے آج تک جمہوریت کو بچانے کے لیے اہم اور مثالی کردار ادا کیا، عمران خان کے لانگ مارچ پرفائرنگ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائے کیوں کہ سیاستدان ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں احتجاج ان کا جمہوری حق ہے کسی کو بھی حق نہیں پہنچتا کہ وہ بزور طاقت فائرنگ اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا واضع موقف ہے کہ احتجاج کرنا ہر سیاسی پارٹی کا حق ہے۔ لیکن عمران خان کو بھی چاہئے کہ انہوں نے بھی کافی احتجاج کرلیا ہے جس سے عوام کا کاروبار زندگی معطل ہوگیا ہے اب اس لانگ مارچ کو ختم کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز راہوالی میں عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثا کی بھی قانونی و مالی معاونت کی جائے ۔
حکومت لانگ مارچ واقعہ پر سیاست نہیں کریگی،تحقیقات کرائی جائے: اظہر حسن ڈار
Nov 05, 2022