حضرو (نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملہ کروانے والے تین نامزد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر دے کر فوراً گرفتاری عمل میں لاکر حملہ کے پس پردہ محرکا ت کو دنیا کے سامنے لایا جائے ،پاکستانی قوم اور لاکھوں پی ٹی آئی کارکنان عمران خان کے اشارے پر جان قربان کرنے کو تیار ہیں امریکہ اور اس کے حواریوں کو قوم پہچان چکی ہے وہ وقت دور نہیں جب عمران خان بھاری اکثریت سے وزیر اعظم منتخب ہو کر قوم کے ان سفاک مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے کارکنان قاضی احمد اکبر خان کی قیادت میں حقیقی لانگ مارچ کیلئے تیار ہیں قیادت جب بھی پکارے گی اپنا تن من دھن نچھاور کر دیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے ترجمان عمران خان ،سینئر نائب صدر فاضل وردگ،ممتاز خان ،تحصیل صدر حاجی اشفاق خان ،سٹی صدر شیر بہادر خان اور آصف خان (یو کے) نے تربیلا موڑ چوک میں بھر پور احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔