طاہر صادق شرپسندوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیں گے،کارکنان 

Nov 05, 2022


 حضرو (نامہ نگار )علاقہ چھچھ تحصیل حضرو اور اس کے مضافاتی علاقوں سے بڑی تعداد میں پی ٹی آئی سے دلی وابستگی رکھنے والے نوجوانوں نے اس عزم کا پختہ اظہار  کیا ہے کہ وہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان کو قوی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا  وہ ہر لمحہ ان کے ساتھ ہیں اور آزادی  مارچ میں پرامن طور پر ان کے مثبت فلاحی اور دلی جذبات کی ترجمانی اور حمایت کریں گے۔ اس سلسلہ میں ضلع اٹک کی مضبوط قیادت ایم این اے میجر طاہر صادق کیساتھ قدم سے قدم ملا کر حقیقی آزادی مارچ کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔ طاہر گروپ سے وابستہ لوگوں نے عمران خا ن پر قاتلانہ حملے کی پروزور مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاہر صادق کے ایک حکم پر وہ شرپسندوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔ تاہم انہوں نے اس امر کی پختہ یقین دہانی بھی کرائی کہ وہ نہ صرف میجر طاہر صادق بلکہ ان کی سرگرم متحرک اور با صلاحیت صاحبزادی ایمان طاہر کی کامیابی کو بھی یقینی بنانے کیلئے متحرک اور سر گرم ہیں اور پاکستان کی خوشحالی سالمیت کے لئے وہ ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ تاہم وہ عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔

مزیدخبریں