کلر سیداں (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجازنے بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ میں قائم 24/7زچہ بچہ سنٹر کا دورہ کیا اور یہ دیکھ کر ششدر رہ گئے کہ یہاں میڈیکل آفیسر ہے نہ ہی ڈسپنسرجبکہ چوکیدار اور سینٹری ورکر کی آسامیاں بھی خالی ہیں۔ ریکارڈ کی چیکنگ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ میڈیکل آفیسر اور ڈسپنسر کا ریکارڈ غزالہ نامی مڈ وائف نے برقرار رکھا ہوا تھا جس پر اے سی نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا گیا کہ آٹھ برس قبل بی ایچ یو چوآ خالصہ کو زچہ بچہ سنٹر کے بعد 7 24/ کا درجہ دیا گیا تھا مگر یہاں میڈیکل آفیسر سمیت ڈسپنسر،چوکیدار اور سنٹری ورکرز کی پوسٹیں خالی ہیں جس کی وجہ سے عام مریضوں اور زچہ بچہ کو بے پناہ مشکلات درپیش رہتی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کا بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ میں قائم زچہ بچہ سنٹر کا دورہ
Nov 05, 2022