پیر سید محمد قاسم علی شاہ سجادہ نشین دربار ِ عالیہ بابا پیر احمد شاہ میں فری آئی کیمپ  


فتح جنگ (نامہ نگار)انجمن بہبودِ مریضاں فتح جنگ نے پیر سید محمد قاسم علی شاہ سجادہ نشین دربار ِ عالیہ بابا پیر احمد شاہ پر فری آئی کیمپ اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس کے لیے خصوصی تعاون سابقہ چیئر مین ملک عا بد دائودنے کیا کیمپ میں الشفا آئی ٹرسٹ کے ڈاکٹر راجہ راحیل کی قیا دت میں ما ہر مر اضِ چشم نے 625مریضوں کی آنکھوں کا معا ئینہ کیا جن کوفری میڈیسن مہیا کی گئی24 مریضوں کو موتیے کے آپریشن کے لیے الشفا آئی ٹرسٹ راولپنڈی ریفر کیا گیا جبکہ UKسے آئی میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر طاہرہ راٹھور اور ڈاکٹر فرحت جبین  نے 180 مریضوں کا معائنہ کیا محکمہ ہیلتھ کی طرف سے 154مریضوں کا شوگر ٹیسٹ کیا گیا اور 86مریضوں کا ہیپاٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ بھی لیے گئے سجادہ نشین پیر سید محمد قاسم علی شاہ نے شاندار کیمپ کے انعقاد اور لوگوں کو ان کی دہلیز پر فری علاج و معالجہ کی سہولیات کی فراہمی پر انجمن ِبہبودِ مریضاں کے عہدِ داروں سرپرست اعلیٰ ملک صابر مسعود ،صدر ملک رفاقت اعوان، سینئر نائب صدرمحمد علی، نائب صدر میڈم آسینہ نصیر،  طارق محمو، نازک علی، سیکٹری اطلاعات محمد زید عارفی اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے مزمل حسین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے ایسے کیمپوں کا انعقاد ہر دو ماہ بعد ہونا چاہیے تاکہ غریب لوگ اس سے مستفید ہو سکے ۔ 

ای پیپر دی نیشن