مری (نامہ نگار خصوصی)ضلع کوہسار کے قیام کے تحت گائوں موہڑہ عیسوال کو تھانہ پھگواڑی کے ساتھ منسلک کرنے پر علاقہ کے عوام کا احتجاج بدستور جاری ہے اس سلسلہ میں جامع مسجد کشمیری بازار میں جمعہ کے اجتماع کے موقع پر جامع مسجد کے خطیب علامہ سید رضاء المصطفیٰ بخاری نے بھی مقامی لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے حوالہ سے کہا ہے کہ موہڑہ عیسوال جو اس سے قبل تھانہ مری اور چوکی پولیس مری شہر کے منسلک تھا اب اسے تیس کلومیٹر دور تھانہ پھگواڑی کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے جبکہ موہڑہ عیسوال اور تھانہ مری کے درمیان فاصلہ صرف سات کلو میٹر ہے مذکورہ گائوں کے لوگوں کو پھگواڑی تک پہنچنے کے لئے آمدو رفت کے کوئی ذرائع نہیں ہیں اورعدم سفری سہولیات سے عوام کو تھانہ پھگواڑی تک پہنچنا انتہائی مشکل ہے جمعہ کے اجتماع کے موقع پر عوام کی جانب سے ایک متفقہ قرار داد پیش کی گئی جس میں حکام بالا سے مطالبہ کیا گیا کہ گائوں موہڑہ عیسوال کو تھانہ مری کے ہی منسلک رہنے دیا جائے۔