عمران تحریک ختم کر کے حکومت کیساتھ مذکرات کریں، پی پی گو جر خان  


 گوجرخان(نامہ نگار )پیپلزپارٹی تحصیل گوجر خان کے سینئر رہنماؤں ایم مقصود قریشی سید شبر عباس ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر میر مرتضی بھٹو،بینظیر بھٹو شہید پر حملہ آور کو منظر عام پر لایا جاتا اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جاتے تو ایسے واقعات آج نہ ہوتے چیئرمین تحریک انصاف عمرا ن خان کے اوپر حملہ آور نے پاکستان اور موجود حکو مت کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش ہے جس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہم بحثیت مسلما ن، سیاسی کارکن عمران خان پر حملہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے اس واقع کی انکوائری کمیشن بنا کر اصل حقیقت عوام کے سامنے پیش کی جائے اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان سے بھی موجود حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی لانگ مارچ کی تحریک کو فوری ختم کر کے حکومت کے ساتھ مذکرات کیلئے پہل کریں تاکہ پاکستان میں جمہوریت دشمنوں کو شکست دے کر پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کیا جاسکے اور عوام خوشحال پاکستان کا خواب دیکھا سکیں۔

ای پیپر دی نیشن