لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اہم تعیناتی سے پہلے عمران خان پر قاتلانہ حملہ سنگین ترین سازش کی کڑی ہے ،ایک ملزم سے فوری بیان دلوانا اور دیگر کو فرار کروانا سوالیہ نشان ہے ،پی ڈی ایم سیاسی طور پر دفن ہو گئی ہے ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ قاتلانہ حملہ غیر ملکی اورمقامی سازش ہے ،امن اورقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپناحق لے کر رہیں گے۔ انہوںنے کہا کہ اسلام آبادکو گونتا ناموبے جیل بنادیاگیاہے ،جوجیل ہمارے لئے بنائی ہے اس میں انہوں نے اور77وزراء نے رہنا ہے ۔عمران خان پر حملہ کرنے والے ایک سے زیادہ زمنظم سازش کے آلہ کارتھے ،اگر عمران خان کو کچھ ہوجاتا تو پاکستان ہی نہیں خطے کی سیاست بھی بدل جاتی ۔
شیخ رشید
اہم تعیناتی سے پہلے عمران پر قاتلانہ حملہ سنگین ترین سازش کی کڑی ہے‘ شیخ رشید
Nov 05, 2022