پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس‘ آئی جی تبدیل کرنے کا مطالبہ‘ مارچ جاری رہے گا: فواد


لاہور(نیوزرپورٹر)سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس ہوا ہے ، جس میں ڈاکٹرز نے عمران خان کے آپریشن سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی، اجلاس میں معظم گوندل کی شہادت اور ابتسام کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا عمران خان نے اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کا الزام 3 لوگوں پر عائد کردیا۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد ایک سے زیادہ ہے، لیڈرشپ نے اس حملے کے پس منظر کا تفصیل سے جائزہ لیا، یہ حملہ ایک سوچی سمجھی سازش کا پیش خیمہ ہے، حملے کے ماسٹر مائنڈ وزیراعظم، وزیر داخلہ سمیت تین مرکزی ملزم ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئی جی کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں آئی جی پنجاب کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا ہے، اجلاس نے اقدام قتل کے اس واقعے کو مذہبی رنگ دینے کی سازش کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ آزادی احتجاج ہر صورت میں جاری رہے گا۔
فواد

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...