عمران پر حملہ کی ایف آئی آر کیلئے وزیر آباد تھانہ میں درخواست 



وزیر آباد؍ گجرات (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) ڈی پی او گجرات غضنفر علی شاہ نے عمران خان پر ہونے والے حملے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاتلانہ حملے کا مقدمہ ابھی درج نہیں ہوا۔  وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم کے مطابق اس واقعہ پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔ اب سارے واقعہ کی سی ٹی ڈی تحقیقات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قاتلانہ حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔ قومی قیادت پر حملہ قابل مذمت ہے۔ پی ٹی آئی کارکن کی حاضر دماغی کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا۔ ایلیٹ فورس اور پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزم کو موقع سے گرفتار کیا۔  2100 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے۔ مختلف فوٹیجز کی بنیاد پر مشاہدہ کیا جائے گا کہ دوسرا ٹارگٹ کہاں سے کیا گیا۔ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی ایف آئی آر  تھانہ سٹی وزیر آباد میں درخواست دی گئی ہے۔ تھانہ سٹی میں بجلی بند ہونے کے باعث درخواست وصولی کی رسید دینے میں تاخیر ہوئی۔ درخواست میں شہباز شریف، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ کچھ نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا۔ زبیر خان نیازی نے درخواست میں کہا ہے کہ موقع پر موجود تھا، عمران خان کا قریبی عزیز ہوں سارا واقعہ آنکھوں سے دیکھا۔
ڈی پی او؍ درخواست 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...