اسلام آباد (وقائع نگار) عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس میںسپریم کورٹ نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔ دو صفحات پر مشتمل حکمنامہ چیف جسٹس نے تحریر کیا ہے۔ عدالتی حکم میں قرار دیا گیا ہے ڈاکٹر بابر اعوان اور ایڈووکیٹ فیصل چوہدری اسد عمر کے رابطے میں ہوئی۔گفتگو کے مندرجات تحریری طور پر جمع کرائیں۔ بابر اعوان اور فیصل چوہدری بتائیں کہ کس بنیاد پر انھوں نے عدالت کو واضح یقین دہانی کرائی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگا۔ عمران خان کے وکیل نے جواب کے لیے جمع کرائی گئی یو ایس بی اور سی ڈیز کا ریکارڈ بھی مانگا۔فیصلے میں قرار دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سی ڈیز اور یو ایس بی کا ریکارڈ کا جائزہ لیکر مواد سلمان اکرم راجہ کو فراہم کریں۔ عمران خان کا جواب 5 نومبر کو جمع ہونے کے بعد مقدمے پر 7 نومبر کو سماعت ہوگی۔
تحریری حکم