رواں ہفتے مہنگائی میں 0.53فیصد اضافہ پیاز ٹماٹر  آلو سمیت اشیاہ مہنگی 9سستی


 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.53  فیصد اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیادوں پر حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح 30.60 فیصد رہی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ 21 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر کی قیمتوں میں 15.97 فیصد‘ پیاز کی قیمتوں میں 9.38فیصد‘ نمک کی قیمتوںمیں 2.58 فیصد‘ آلو کی قیمتوں میں 2.88 فیصد اور ماچس کی قیمتوں میں 1.34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چکن کی قیمتوں میں 3.37 فیصد‘ ایل پی جی کی قیمتوں میں 1.75 فیصد‘ دال مسور کی قیمتوں میں 2.25 فیصد‘ دال چنے کی قیمتوں میں 1.08  فیصد‘ دال  ماش کی قیمتوں میں 0.16 فیصد‘ سبزیوں اور گھی کی قیمتوںمیں 0.09 فیصد اور آٹے کی قیمتوں میں 0.7 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات

ای پیپر دی نیشن