چینی صدر کی جرمن چانسلر اولاف شولس سے ملاقات

Nov 05, 2022


بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے جرمن چانسلر اولاف شولس سے بیجنگ کے عظیم عوامی  ہال میں ملاقات کی ہے۔صدرشی نے جمعہ کو  ہونے والی اس ملاقات میں واضح کیا کہ کمیونسٹ پارٹی  آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے بعد شولس چین کا دورہ کرنے والے پہلے یورپی رہنما ہیں اور یہ وفاقی چانسلر کی حیثیت سے ان کا چین کا پہلا دورہ ہے۔شی نے کہا کہ یہ دورہ دونوں فریقوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد کو مزید فروغ دے گا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دے  گا۔انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں فریقوں کو دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے منصوبہ بندی کا موقع فراہم کرے گا۔شی نے اس بات پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ رواں  سال چین  اور جرمنی کے سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، اور پانچ دہائیوں کا سفر ظاہر کرتا ہے کہ جب تک دونوں فریق ایک دوسرے کے احترام کے اصولوں پر عمل پیرا رہیں گے، تبدیلی اور عدم استحکام کے اس دور میں مل کر کام کریں اور عالمی امن اور ترقی میں مزید اپنا حصہ ڈالیں۔
چینی صدر 

مزیدخبریں