ترک صدر اور سربراہ اقوام متحدہ کا فون پر رابطہ ، اناج معاہدے میں توسیع پر تبادلہ خیالترک صدر اور سربراہ اقوام متحدہ کا فون پر رابطہ ، اناج معاہدے میں توسیع پر تبادلہ خیال

Nov 05, 2022



استنبول(شِنہوا)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جمعہ کے روز فون پر گفتگو کے دوران یوکرائن کے اناج معاہدے میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ترک نظامت مواصلات کے مطابق رجب طیب ایردوان نے کہا کہ اناج معاہدے میں توسیع ضروری ہے جس کی میعاد 3 ہفتوں میں ختم ہونیوالی ہے۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ترک رہنما نے روس اور یوکرائن کے درمیان اعلی سطح پر سفارتی رابطوں کے بعد اناج معاہدے کی بحالی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔روس نے بحیرہ اسود میں اپنے بحری بیڑے پر یوکرائن کے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے ہفتے کے آخر میں غیر معینہ مدت کیلئے معاہدے پر عملدرآمد کو روک دیا تھا۔ ترکی اور اقوام متحدہ کے سفارتکاروں کی ثالثی کے بعد ماسکو نے دوبارہ معاہدے پر عملدرآمد شروع کیا ہے۔

مزیدخبریں